وزیراعلیٰ پنجا ب کا علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور محروم کی مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے محروم کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ،صبروجمیل کی دعا کی اور محروم کی مغفرت کی دعا کی۔