علامہ شاہ تراب الحق قادری نے اسلام کے پیروں کاروں میں اتحاد ویگانگہت پیدا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا،مذہب کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،جمہوریت کے فروغ کیلئے بھی مثبت کردار اداکیا،ان کی دینی اور دنیاوی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا

صدرممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف کاعلامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ علامہ شاہ تراب الحق قادری نے اسلام کے پیروں کاروں میں اتحاد ویگانگہت پیدا کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا،مذہب کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،جمہوریت کے فروغ کیلئے بھی مثبت کردار اداکیا،ان کی دینی اور دنیاوی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو صدر پاکستان ممنون حسین اوروزیراعظم نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق قادری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،دونوں رہنماؤں سے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعاکی۔وزیراعظم نے کہا کہ علامہ شاہ تراب الحق نے مذہب کی ترویج کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور اسلام نے پیروکاروں میں اتحاد یگانگت پیدا کرنے کیلئے مرحوم کا کرادار اہم رہا ہے،علامہ صاحب ملک میں جمہوری اقتدار کے فروغ کیلئے بھی مثبت کردار ادا کرتے رہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یادرکھا جائے گا۔صدر پاکستان نے کہا کہ شاہ صاحب کی دینی خدمات کو تادیر یادرکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :