شارجہ میونسپیلٹی حکام نے ، سرکاری ملازمین، طالب علم ، ریٹائرڈ افراد کے لیے پارکنگ فیس میں 20فیصد رعائت کر دی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:23

شارجہ میونسپیلٹی حکام نے ، سرکاری ملازمین، طالب علم ، ریٹائرڈ افراد ..

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): شارجہ میونسپیلیٹی حکام نے سرکاری اداروں کے ملازمین ، ریٹائرد افراد، یونیورسٹی کے طالب علموں کے پارکنگ فیسوں میں 20 فیصد رعائت کر دی ہے ۔ شارجہ پارکنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عاطف الضرونی کا کہناہے کہ یہ سہولت ان تمام ملکی اور غیر ملکی افراد کے لیے جو اس کیٹگری میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

20فیصد رعائت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تین طرح مل سکتی ہے ۔

ان کیٹگری کے افراد کی تین ماہ کی کو صرف 600درہم اد ا کرنا ہوں گے۔ جبکہ چھ ماہ کے لیے 1050درہم ادا کر نا ہوں گے۔ اور سالانہ سبسکرپشن کرنے والوں کو 1850درہم ادا کرنا ہوں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کون سے کاغذات جمع کروانا ضروری ہیں ، ان میں سے کار رجسٹریشن، ملازمت کارڈ ، اور اماراتی آئی ڈی کارڈ کی نقول جمع کروانی پڑیں گی۔