غیرملکی سرمایہ کاروں کاپاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی کااظہار

پاکستان کی معیشت میں آنیوالی نمایاں بہتری کی تعریف کی ہے ‘ سیکرٹری خارجہ کی وزیر خزانہ کو بریفنگ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:20

واشنگٹن /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء)غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی کااظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت میں آنیوالی نمایاں بہتری کی تعریف کی ہے ۔

(جاری ہے)

خارجہ سیکرٹری نے واشنگٹن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے بین الاقوامی سکوک دوہزارسولہ کیلئے بیرون ملک منعقد کئے گئے روڈشوز کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی معیشت میں گہری دلچسپی کااظہارکیا‘سیکرٹری خزانہ اور سٹیٹ بینک کے گورنر دبئی، لندن ،بوسٹن اورنیویارک میں پاکستان کے سکوک بانڈز کیلئے روڈ شوز کے آخرمیں واشنگٹن میں ہیں، سیکرٹری خزانہ نے کہاکہ سرمایہ کاروں نے حکومت کی جانب سے جامع اوردوررس اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت میں آنیوالی نمایاں بہتری کی بھی تعریف کی ہے۔