سرتاج عزیز سے افغان صدر کی ملاقات ‘ دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

برسلز میں جاری افغانستان سے متعلق کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملاقات کی ‘دونوں رہنماوٴں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے اور حکومت افغان امن کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔