عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:17

عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : گذشتہ روز عزیز آباد کے ایک گھر سے ملنے والے اسلحہ کی بڑی تعداد سے متعلق تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کے لیے آئندہ کل وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ ، آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ملاقات متوقع ہے۔

عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ سے متعلق تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2015ء میں خورشید بیگم ہال اور نائن زیرو کا انتظام چلانے والوں سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ عزیز آباد میں بھی اسلحے کے مزید ذخیرے ہوسکتے ہیں،اسلحے کی نشاندہی کرنیوالوں میں ایم کیو ایم کے مبینہ کارکنان بھی شامل ہیں ، جبکہ مزید اسلحے کے ذخائر کی نشاندہی گرفتارملزمان سےدوران تفتیش ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی ذرائع کے مطابق عزیز آباد سے برطانوی،روسی اسلحے کے ساتھ بھارتی جیکٹس بھی برآمد ہوئیں، اور اس سلسلے میں 2015ء میں ایم کیو ایم کا انتظام چلانے والوں سمیت ایم کیو ایم لندن اورپاکستان کے رہنماؤں کو شامل تفتیش کرنے کابھی امکان ہے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی سینٹرل کا عزیزآباد کا دورہ کیا۔ پولیس نے اسلحہ ملنے والے گھر کو سیل کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ویسٹ نے گھر کے دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹینک میں اس سےزیادہ اسلحہ بھی آسکتاتھا، انہوں نے بتایا کہ ٹینک کی گہرائی 12 فٹ ہے ، جس ٹینک سے اسلحہ ملا اس کی اونچائی مکان سے زیادہ ہے، ایک معلومات پر اُس گھر پر چھاپا مارا گیا، تفتیش کےبعد مزید باتیں سامنے آئیں گی، معلومات کےمطابق2سال سےیہ مکان کسی کےاستعمال میں نہیں،جس ٹینک سے اسلحہ برآمد ہوا وہ عام ٹینک نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینک میں ہوا کےگزرنے کے لیے بھی بندوبست تھا،معاملے میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے،اسلحہ یہاں تک کیسے پہنچا ، تفتیش میں یہ بات سامنے آجائےگی ۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے مزید کہا کہ برآمداسلحےمیں موجود بارودی مواد آرمی کےحوالےکیا ہے۔

متعلقہ عنوان :