پیرس میں امریکہ میں نسل کشی کے حوالے سے نمائش ‘امریکہ میں سیاہ فام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:06

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اکتوبر۔2016ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں امریکا میں نسل کشی کے حوالے سے نمائش منعقد کی گئی جس میں امریکا کی جانب سے سیاہ فام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔غلامی کے خاتمے ،شہریوں کی تحریک آزادی اور بارک اوباما کے دور صدارت تک امریکا میں نسل کشی کی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عکاسی کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں دا کلر لائن نامی آرٹ نمائش کا انعقاد کیاگیا۔کلر لائن محاورہ امریکا میں علیحدگی کی تحریک کو واضح کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔نمائش میں افریقی امریکی آرٹسٹ نے ایک سو پچاس سالہ نسل کشی کو اپنے نقطہ نظر اور میڈیا کی ایک قسم کے ذریعے اجاگر کیا ہے جس میں ویڈیو بھی دکھائی گئیں۔نمائش میں دوسو تصاویر کے ذریعے بھی امریکا میں سیاہ فام کے ساتھ ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا گیا۔سیاہ فام کے ساتھ ہونے والے امریکی مظالم پر نمائش جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :