تربیت کے لیے امریکا جانے والے درجنوں افغان فوجی غائب

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء)تربیت کے لیے امریکا جانے والے 44 فوجی اہلکار گزشتہ دو برسوں میں وہاں غائب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پینٹاگون حکام کے مطابق قیاس یہی ہے کہ یہ فوجی غیر قانونی طور پر امریکا میں رہنے اور وہاں کام کرنے کے لیے غائب ہوئے۔ 2007ء سے اب تک قریب 2,200 افغان فوجیوں نے امریکا میں تربیت حاصل کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجیوں کے غائب ہونے کے واقعات کے بعد اس پروگرام کے طریقہ کار اور اس کے لیے درکار سکیورٹی اسکریننگ سے متعلق سوالات کھڑے ہو گئے ہیں