کینیا میں مشتبہ شدت پسندوں کا حملہ، چھ افراد ہلاک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:46

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) افریقی ملک کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ بات کینیا کے شمال مشرقی علاقے کے گورنر نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

صومالیہ کی سرحد کے قریب منڈیرا کے علاقے میں الشباب کی طرف سے اکثر حملے کیے جاتے ہیں۔ الشباب کا کہنا ہے کہ جب تک کینیا کی حکومت صومالیہ سے اپنے فوجی واپس نہیں بلاتی، حملوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ الشباب کے خلاف نبرد آزما افریقن اتحادی فورس میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔ منڈیرا کے گورنر علی روبا کے مطابق طریقہ کار کے اعتبار سے یہ حملہ یقینی طور پر الشباب کا ہی لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :