جنوبی کوریا ، طوفا ن چابا کے کے باعث 5 افراد ہلاک ، 5 زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:44

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) جنوبی کوریا میں طوفان ”چابا “ کے باعث پانچ افراد ہلاک جبکہ پانچ لاپتہ ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک سیفٹی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ طوفان چابا ملک کے جنوبی حصے اور جزیرہ جیجو سے گزر رہا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دیگر پانچ لاپتہ ہو گئے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیمیں سرگرم ہو گئی ہیں حکام کا مزید کہنا ہے کہ طوفان کا رخ اب جاپان کے ساحل کی جانب مڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :