غیر قانونی جائیدادیں،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو27اکتوبر کے لئے نوٹسز جاری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر وزیراعظم محمد نوازشریف کی نااہلی کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو27اکتوبر کے لئے نوٹسز جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت پاکستان جسٹس پارٹی کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر ان کی نااہلی کاریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھیجا گیا لیکن سپیکر نے یہ ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھیجنے کی بجائے اسے مسترد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :