لاہور، داعش کے تین دہشت گرد گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سی ٹی ڈی نے لاہور کے نواحی علاقہ چونگی ڈگیج میں ایک کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ داعش کے دہشت گرد علاقہ کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران جائے وقوعہ سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گرد اہم سرکاری رہائش گاہوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ سسی ٹی ڈی نے ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :