پاکستان ترکی کو ایک سو مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:39

پاکستان ترکی کو ایک سو مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء): پاکستان اپنے برادر ممالک ترکی کو 100 مشاق تربیتی طیارے فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی دفاعی پیداوار کی قائمہ کمیٹی کے چئیر مین لیفٹننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے بتایا کہ یہ تربیتی طیارے آئندہ دو سالوں میں ترکی کو بھجوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ائیر کرافٹ مینوفیکچرنگ کلب کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کسی ملک کو اتنی بڑی تعداد میں مشاق طیارے فراہم کرے گا۔

عبد القیوم نے پاکستان کی اس کامیابی پر قوم کر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے قابل فخر بات ہے کہ غیر ملکی اقوام نے پاکستان کی پیداواری صلاحیت کا اعتراف کر لیا ہے، جو پاکستان کو ایک منظم انداز میں تربیتی طیاروں کو برآمد کرنے میں مدد دے گا۔