منی لا نڈ رنگ کیس ، ماڈل ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مقدمہ کی سماعت 9نومبر تک ملتوی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:39

منی لا نڈ رنگ کیس ، ماڈل ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) راولپنڈی کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے ماڈل ایان علی کے خلاف منی سمگلنگ کیس میں حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 9نومبر تک ملتوی کر دی ہے جمعرات کے روز سماعت کے موقع پرعدالت کو بتایا گیا اس کیس سے متعلق ایک معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور مقدمہ کا ریکارڈ بھی ہائی کورٹ کے پاس ہے جبکہ ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کے جونیئر ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ ایان علی طبیعت کی خرابی کے باعث عدالت حاضر نہیں ہو سکیں لہٰذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت9نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :