کراچی کے عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ،شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اچانک کراچی صدر کے علاقے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں، پولیس بھی بہتر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اسلحے کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور پولیس اسلحے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے، اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، جو ہدایات دی تھیں اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کراچی کے علاقے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدرکا پورا علاقہ اصل شکل میں بحال کریں گے

متعلقہ عنوان :