جدہ: الوصل الیکٹرونک سسٹم سے منسلک نہ ہونے والی ٹیکسی کمپنی کا لائسنس منقطع کر دیا جائے گا: وزارت ٹرانسپورٹ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:34

جدہ: الوصل الیکٹرونک سسٹم سے منسلک نہ ہونے والی ٹیکسی کمپنی کا لائسنس ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): سعودی وزراتِ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ جو ٹیکسی کمپنی الوصل الیکٹرونک سسٹم سے منسلک نہیں ہو گی ۔ اس کا لائسنس منقطع کر دیا جائے گا۔ ترجمان کا مزید کہناتھا کہ نومبر کے بعد ایسی کسی بھی کمپنی کو مملکت میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ ٹیکسیوں کمپنیوں کے لیے لائحہ عمل بنا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیکسی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔وزارتِ ٹرانسپورٹ نے جولائی 2016میں تمام نجی ٹیکسی کمپنیوں کو احکامات جاری کیے تھے کہ وہ ہر صورت میں وصل الیکٹرونک سسٹم سے منسلک ہو جائیں ۔ ٹیکسی کمپنیوں کے لیے نومبر تک کی ڈیدلائن دی گئی ہے۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ کا اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹرنسپورٹ کے شعبے میں سعودی نوجوانوں کے لیئے ملازمتیں پیدا کر سکیں۔