امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا کنٹریکٹر گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کیایک کنٹریکٹر کو’انتہائی خفیہ‘ اطلاعات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ انصاف کیمطابق ، اکیاون سالہ ہیرالڈ مارٹن کو اگست کے آخر میں گرفتار کیاگیا تھا اور اس کے قبضے سے حساس نوعیت کی 6 دستاویز بھی برآمد کی گئی تھیں۔ مارٹن کو خفیہ تنصیب میں داخل ہونیکا اجازت نامہ ملا ہوا تھا۔امریکی اخبار کے مطابق کنٹریکٹر پر ’این ایس اے‘ ذرائع کا حساس کوڈ چوری کرنے کا الزام ہے جس سے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کے کمپیوٹر نظاموں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :