اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بے نقاب کرنے والا برطانوی صحافی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم قرار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:24

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) برطانوی عدالت نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سمیت کئی معاملات کو منظر عام پر لانے والے صحافی مظہر محمود کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کرنے کا مجرم قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی کرکٹرز سلیمان بٹ، محمدعامر اور محمد آصف کو ملوث کرنے والا برطانوی صحافی مظہر محمود خود اپنے جال میں پھنس گیا ہے۔

(جاری ہے)

مظہر محمود ے اپنے ڈرائیور کے ذریعے اپنی ہم وطن گلوکارہ کو منشیات فروشی میں پھنسانے کی کوشش کی۔ڈائیور نے برطانوی گلوکارہ سے مظہر محمود کا تعارت ایک ارب پتی شیخ کے طور پر کروایا۔ جس کے بعد مظہر محمود کے کہنے پر ہی ڈرائیور نے گلوکارہ سے کچھ مقدار میں منشیات لانے کا تقاضہ کیا اور تمام گفتگو کو ریکارڈ بھی کرلیا۔ جب کیس عدالت میں چلا تو مظہر محمود نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے مظہر محمود اور اس کے ڈرائیور کو عدالتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے جرم میں سزا کا مستحق قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :