کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے،عابدشیرعلی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) وزیر مملکت پانی وبجلیعابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے،کراچی میں پکڑے جانے والے اسلحے کے پیچھے جو بھی ملوث ہوئے ان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے،عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی بجائے شادی کریں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پارلیمنٹ مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے،متحد ہوکر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے،انسانی حقوق کے علمبراداروں کویہ ظلم و ستم کیوں نظر نہیں آتا،پاکستان تحریک آزادی کشمیر کا ساتھ دیتا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت ہمارے پاس ہیں،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کاوقت آگیا ہے،پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور پوری قوم کشمیر کاز پر ایک پیج پر ہیں،پاکستان پرامن ملک ہے لیکن جس نے پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم اس کو نہیں چھوڑیں گے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے اسلحہ فری شہر بنانا بے حد ضروری ہے،کراچی سے پکڑے جانے والے اسلحے کے پیچھے ملوث لوگوں کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں سزائیں دی جائیں گی،اسلحہ پکڑنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارواں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج کی بجائے شادی کر لیں،وہ ان کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :