پشاور ‘حیات آباد میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ‘ ڈاکٹر زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) حیات آباد میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر زخمی ہوگیا اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ڈاکٹر کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ‘ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر شدید زخمی ہو گیا جسے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی