جدہ: خستہ حال اور پرانی ٹیکسیوں کو ضبط کر نے کے احکامات جاری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:08

جدہ: خستہ حال اور پرانی ٹیکسیوں کو ضبط کر نے کے احکامات جاری

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): جدہ ٹریفک پولیس کے طرف سے چلائی جانے والی مہم کے دوران خستہ اور پرانی حالت کی ٹیکسیوں کو ضبط کیا جا رہا ہے ۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ نے مئی بھی ایسی ہی مہم کا آغاز کیا تھا۔ مہم کے دوران پرانی اور خستہ حالت ٹیکسیوں کے مالکان کو متنبع کیا گیاہے کہ وہ ایسی ٹیکسیاں استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

ٹیکسیاں اندر اور باہر سے صاف شفاف ہونی چاہیے۔

نجی ٹیکسیاں چلانے والے افراد بنائے گے قوانین کی پابندی کریں۔ پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں استعمال کریں۔ مسافروں کو اچھی اور بہترین سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ وزارتِ ٹرانسپورٹ کو روزانہ ٹیکسی کمپنیوں کے خلاف 30سے زائد کالیں موصول ہوتی ہیں ۔جن میں کاروں کی خستہ حالی کے بارے میں شکایت کی گئی ہوتی ہے ۔