ٹرمپ کی بدنام زمانہ جریدے کیلئے ماڈلز سے انٹرویو کی ویڈیو جاری

امریکی ٹی وی کی نشر کردہ ویڈیو میں ٹرمپ کوخاتون ماڈل کی پولورائیڈ کیمرے کے ذریعے تصاویر لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) امریکی صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا لگاہے۔ امریکا کے معروف ٹی وی نے ٹرمپ کی بدنام زمانہ جریدے کیلئے ماڈلز سے انٹرویو کی مزید دو ویڈیو جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ٹی وی کی نشر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدنام زمانہ امریکی جریدے کی اشاعت کے چالیس سال مکمل ہونے پر صفحہ اول کیلئے ایک خاتون ماڈل کی پولورائیڈ کیمرے کے ذریعے تصاویر لے رہے ہیں۔

ایک اور فوٹیج میں ٹرمپ دوسری دوشیزہ سے انٹرویو کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے ٹرمپ نے سابق حسینہ کی ناقابل اعتراض ویڈیو جاری ہونے کاذکر کیا تھا۔ نہوں نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ دوشیزہ کے اس ویڈیو کے دیکھیں۔ ٹرمپ نے اس خاتون کیلئے نامناسب الفاظ کہے تھے۔ خواتین کے متعلق ٹرمپ کے خیالات اور صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن سے شکست کے بعد ٹرمپ کی عوامی مقبولیت تیزی سے کم ہورہی ہے۔ باسٹھ فیصد خواتین ٹرمپ کو مناسب صدارتی امیدوار نہیں سمجھتیں۔

متعلقہ عنوان :