امریکی اور روسی وْزرائے خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ،شام کی صورتحال پر گفتگو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:03

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اْن کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں شام کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، یوکرائن کے بحران اور شمالی کوریا کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اشتراکِ عمل جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اْن کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں شام کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دونوں وْزرائے خارجہ نے یوکرائن کے بحران اور شمالی کوریا کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اشتراکِ عمل جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ ٹیلیفون گفتگو امریکی درخواست پر عمل میں آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :