گلزار خان کی دوسرے روز بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی گلزار خان نے دوسرے روز بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گلزار خان اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے لیکن گلزار خان نے ایک مرتبہ پھر پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :