عزیز آباد سے اسلحہ کا ڈھیر نہیں، پہاڑ برآمد ہوا ، اس میں ملوث سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے، سینیٹر سراج الحق

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:56

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحہ کے ڈھیر لمحہ فکریہ ہیں۔ 2005ء کے زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی امداد کو متاثرین کو دینے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں عزیز آباد سے اسلحہ کا ڈھیر نہیں بلکہ پہاڑ برآمد ہوا ہے ، یہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں ملوث سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کو بے نقاب کیا جانا چاہئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے زلزلہ 2005ء کی 11ویں برسی کے حوالہ سے کہا کہ 2005ء کے زلزلہ متاثرین کیلئے آنے والی مالی تعاون کا آڈٹ نہیں کیا گیااس پیسے کا آڈٹ کیاجائے۔ 2005ء کے زلزلہ متاثرین اب بھی متاثرین ہیں ان کیلئے آنے والی امداد کو ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ استعمال کیا گیا جو نا انصافی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ 2005ء کے زلزلہ متاثرین کے مکانات کے معاوضہ جات ابھی بھی بقایا ہیں ۔ان کو ایرا فوری طور پر ادائیگی کرے ۔

متعلقہ عنوان :