مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا رہی ہے،حکومت اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے ،رانا محمد افضل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:56

اسلام آباد ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے، مشیر برائے خارجہ امور کی ٹیم بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام سے حکومت پر تنقید کرنا ہے لیکن مثبت تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ہتھکنڈوں کو سنجیدہ نہیں لیتے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی ٹیم بہت اچھے طریقہ سے کام کر رہی ہے ۔ مسئلہ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔