ایک چین کا اصول ناقابل شکست ہے

کسی بھی طاقت کو 1.3ارب عوام کی قرارداد کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہئے عظیم چین اور تائیوان کا تعلق ایک ہی چین سے ہے ، ترجمان تائیوان سٹیٹ کونسل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) عظیم چین اور تائیوان ایک ہی چین سے تعلق رکھتے ہیں ،عظیم چین اپنی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے ایک چٹان کی طرح کھڑا ہے ، 1992ء کی مردم شماری کا تقاضا ہے کہ ایک چین کا اصول ہے ناقابل شکست ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تائیوان کے امور کی سٹیٹ کونسل کے ترجمان فین شان نے اپنے ایک بیان میں تائیوان کے ایک لیڈر تسائی کے وال سٹریٹ جنرل کو دیئے گئے ایک انٹرویو پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہماری پوزیشن واضح ہے کہ ہم تائیوان کی آزادی کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے ہیں اور کسی بھی طاقت یا لوگوں کوعظیم چین کے 1.3 ارب لوگوں کی قرارداد کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :