چینی رہنما کی روسی ایوان زیریں کے نومنتخب چیئر مین کو مبارکباد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین زینگ ڈی جیانگ نے وے چیس لوف والودین کو روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ، زینگ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کی رہنمائی میں چین اور روس کے درمیان جامع دفاعی شراکت داری کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا اور اس سے ترقی کی فعال ، صحت مندانہ تیز رفتار برقراررہے گی ،والودین اس سے قبل روسی صدارتی انتظامیہ کے نائب سربراہ کے طورپر فرائض انجام دے رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :