بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرجیکل اسٹرائیکس کے معترف بینر آویزاں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:46

بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرجیکل اسٹرائیکس کے معترف بینر آویزاں

اترپردیش(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : بھارتی ریاست اترپردیش میں پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس پر متعرف بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست میں سرجیکل اسٹرائیکس پر بھارتی حکومت کی حوصل افزائی کے لیے بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اور لیفٹننٹ جنرل دلبیر سنگھ کا بیان ”ہمیں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ پر دشمن کے کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق ہے“ تحریر ہے۔

ان بینرز پر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بینرز بی جے پی یعنی بھارت کی حکومتی جماعت بھارتی جنتیا پارٹی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ اس تصویر کوعام آدمی پارٹی کے جنرل سیکرٹری دہلی نے ٹویٹر پر شئیر کیا۔

(جاری ہے)

ان بینرز کے ذریعے بھارتی حکومت اور بھارتی آرمی کا آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیکس کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اس بینر پر بھارتی وزیر اعظم کے ہمراہ پارٹی کے چیف اور مقامی رہنماؤں کی تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔ ان بینرز کو ممکنہ طور پر بھارتی عوام کا یقین جیتنے اور الیکشن میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے آویزاں کیا گیا ہے۔ کیونکہ حیران کن بات یہ ہے کہ بھارت اپنے ہی سیاسی رہنماؤں کو سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت فراہم کرنے سے تو قاصر رہا ہے لیکن ان بینرز کے زریعے عوام کا اعتماد جیتنے اور ان کو ایک مرتبہ پھر سے بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :