پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریزجنوری میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:38
جنیوا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریزجنوری میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالے چورین نے اعلان کیا کہ 66 سالہ اینتونیو گتریز اس عہدے کے لیے واضح طور پر پسندید شخصیت ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔
خیال رہے کہ اینتونیو گتریز گذشتہ دس سالوں سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی سبراہی کر رہے ہیں۔وہ آئندہ سال بان کی مون کی جگہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔اقوامِ متحدہ میں امریکہ کی مندوب سمانتھا پاور نے اس حوالے سے کہا کہ انتخاب کا یہ عمل غیر معمولی طور پر غیر متنازع تھا۔(جاری ہے)
سمانتھا پاور کا کہنا تھا کہ سب نے اس پر اتفاق کیا جس نے اس سارے عمل کے دوران سب کو متاثر کیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔ان ارکان سے کہا گیا تھا کہ وہ امیدواروں میں سے کسی بھی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لیے حمایت کرنا ’حمایت نہ کرنا یا کوئی رائے نہیںلکھیں۔ ان 15 ووٹوں میں سے اینتونیو گتریز کی حمایت میں 13 پڑیں جبکہ دو ارکان نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شام ہیں۔امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ اس مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا جائے گا۔آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.