نوکیا موبائل فون نے بلٹ پروف جیکٹ بن کر ایک شخص کی جان بچا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:35

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : افغانستان میں ایک شخص کی جیب میں پڑے نوکیا موبائل فون نے اس شخص کی جان بچا لی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کی طرف چلائی گئی گولی اس کی جیب میں پڑے نوکیا لیومیا کو جا لگی اور اس شخص کی جان بچ گئی۔ مائیکروسافٹ میں کام کرنے والے ایک شخص نے اس موبائل فون کی تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کیاور بتایا کہ جس کمپنی کے لیے میں کام کرتا تھا اسی کمپنی کے فون نے افغانستان میں ایک شخص کی جان بچا لی ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا موبائل فون کی یہ تصاویر ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہیں جبکہ ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ہمیں اتنے مضبوط فون بنانے والی کمپنی نوکیا کا شکریہ ادا کرنا چاہئیے جن کے بنائے ہوئے موبائل فون نے ایک بلٹ پروف جیکٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک شخص کی جان بچا لی۔

متعلقہ عنوان :