جدہ،موبائل فون صارفین احتجاجا اپنے فون ”فلائٹ موڈ“ پر رکھیں،کنزیومر پروٹیکشن ایسو سی ایشن

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:28

جدہ ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سعودی عرب کی کنزیومر پروٹیکشن ایسو سی ایشن نے بڑی ٹیلی کام کمپنی کی طرف سے ان لمٹیڈ انٹر نیٹ کی سہولت ختم کرنے پر اپنے ممبران کو احتجاجا فون فلائٹ موڈ پر رکھنے کا مشورہ دیدیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کنزیومر پروٹیکشن ایسو سی ایشن کمپنی کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کمپنی کو اپنے صارفین کا خیال رکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر جو قوت صارفین کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔اگر صارفین متحد ہو کر ان بڑی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں تو کمپنی مالکان کچھ نہیں کر سکتے۔کنزیومر پروٹیکشن ایسو سی ایشن کمپنی نے اس مقصد کے لئے سوشل میڈیا پر بھی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں صارفین کو واضح کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے موبائل بھی کچھ گھنٹوں کے لئے فلائٹ موڈ پر رکھیں اور دوستوں کو بھی کہیں ۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی عرب کی بڑی ٹیلی کام کمپنی نے ان لمیٹڈ انٹر نیٹ کی سہولت ختم کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :