کویت میں بجلی کی تاریں چوری کرنے والے غیر ملکی شہریوں پر مشتمل گروہ کے 3ارکان گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:28

کویت سٹی۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) کوتی پولیس نے مختلف پاور اسٹیشنوں سے تانبے کے بھاری تار چرانے والے 3 غیر ملکی شہری گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی پولیس نے ملزمان کے خلاف خفیہ معلومات ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک کاروائی کے دوران 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفتیش کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :