کویتی پولیس اہلکار اشتہاری کے حملے میں شدید زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:27

کویت سٹی ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) کویتی پولیس کو مطلوب اشتہاری نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو کچھ عرصہ قبل کریمنل کورٹ نے اشتہاری قرار دیا تھا پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائی کی اس دوران ملزم نے چاقو سے وار کر کے 2پولیس اہلکاروں کو شدید ذخمی کر دیا تا ہم پولیس اہلکار اشتہاری ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :