دبئی میں 16سالہ لڑکی کو بے راہ روی پر مجبور کرنے والے بھارتی پر فرد جرم عائد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:27

دبئی۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) دبئی کریمنل کورٹ میں ہندوستانی پر 16سالہ لڑکی کو بے راہ روی پر مجبور کرنے کے جرم میں فرد جرم عائد کر دی۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 36سالہ ہندوستانی ملزم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر ایک 16سالہ مجبور لڑکی کو بے راہ روی کا اراستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا ملزم پر ہیومن ٹریفکنگ کے الزامات بھی عائد کئے گئے ۔لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ کے اس کے والد شدید علیل ہیں جس کے علاج پر 80ہزار درہم خرچ آئے گا جس کی وجہ سے نوکری کی تلاش کر رہی تھی کہ ان ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر بے راہ روی پر مجبور کیا۔عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر کے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :