پاکستان بھارت پر حملہ کرنے کی سازشیں‌ رچ رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے واویلا کرنا شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:26

پاکستان بھارت پر حملہ کرنے کی سازشیں‌ رچ رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے واویلا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : اپنی کمزور فوج اور جنگ کے لیے صلاحیت نہ ہونے کے ادراک کے بعد بھارت نے اپنی کمان کا رُخ پاکستان کی جانب موڑ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی حالت اور پاکستان سے ممکنہ جوابی کارروائیوں کے خدشے میں رونا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کو یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھارت پر حملے کی سازشیں کر رہا ہے اور ایل او سی پر 100 سے زائد دہشتگرد بھارت پر حملے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی اس مضحکہ خیز رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیکس کی وجہ سے صدمے کا شکار ہے۔ اور اب بھارت کے خلاف نئی نئی سازشیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہمارے ذرائع کو خبر موصول ہوئی ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر 12 سے زائد لانچ پیڈز تیار کیے ہیں جن میں 100 سے زائد دہشتگرد موجود ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت پاکستان کو دہشتگرد ریاست قرار دینے پر تُلا ہوا ہے لیکن بھارت کی ان کوششوں کو عالمی سطح پر بھی رد کر دیا گیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے اپنے میڈیا کی ذریعے گھناؤنی اور جھوٹ پر مبنی رپورٹس مسلسل نشر کر رہا ہے۔ ایسی ہی ایک رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :