کویت کی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو زر تلافی دینے کا فیصلہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:24

کویت سٹی ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) خلیجی ملک کویت کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو زر تلافی دینے کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق غنیم نے بتایاکہ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے کویتی شہریوں کو زر تلافی کے طورپر پٹرول دیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو منصوبہ ترتیب دیاہے کہ اس کے تحت ہرشہری کو مہینے میں 75لیٹر پٹرول فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ماہوار بنیادوں پر تعین کیاجائیگا اور اس سلسلہ میں بین الاقوامی معیار کو اپنایاجائیگا۔ واضح رہے کہ کویت کی حکومت نے گزشتہ سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو آزاد منڈی کی معیشت پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے تھے۔ اس وقت کویت میں رہنے والے غیر ملکی جو ملکی آبادی کا 70فیصد ہیں پٹرولیم مصنوعات کی مکمل قیمتیں ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :