دبئی: ایماندارایشیائی ڈرائیور نے اماراتی شہری کا ٹیکسی میں رہ جانے والا 25کلو سونا واپس کر دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:16

دبئی: ایماندارایشیائی ڈرائیور نے اماراتی شہری کا ٹیکسی میں رہ جانے ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): گزشتہ روز دبئی دبئی ٹیکسی کارپوریشن کے بنگلہ دیشی ڈرائیور نے مسافر کو 25کلو سونا واپس کر کے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی شہری کی ٹیکسی میں ایک لیبیائی شہری اپنے چار بیگ کے ساتھ دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ سے بیرون ملک سفر کر رہا تھا۔ بنگلہ دیشی شہری نے مذکورہ مسافر کو ائر پورٹ پر چھوڑ ا اور واپس گیا ۔

(جاری ہے)

واپسی پر اس نے دیکھا کہ اس کی ٹیکسی میں سونے کی 8 اینٹیں پڑیں ہیں ۔جن کا وزن 25کلو بنا ۔ بنگلہ دیشی ڈرائیور نے اعلی حکام کے توسط سے اس مسافر سے رابط کیا جو ابھی بھی ائر پورٹ پر موجود تھا ۔ جس کے بعد تمام معلومات حاصل کر کے 25کلو سونا مسافر کو واپس کر دیا گیا۔ مسافر نے بنگلہ دیشی شہر ی کو انعام دینا چاہا جس پر بنگلہ دیشی شہر ی نے انکار کر دیا۔ مسافر نے بنگلہ دیشی شہر ی کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم آر ٹی اے کے اعلی حکام نے بنگلہ دیشی شہری کو 1000درہم انعام اور اعزازی سند سے بھی نوازا۔ جبکہ مینجر کی طرف سے 5000درہم انعام بھی دیا گیا۔