وزیر اعظم نواز شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چئیر مین کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چئیرمین جنرل پیٹر نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل پیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیٹو کا اتحادی اور اہم ملک ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مستقبل کی قوم کو بہتر ملک دینے کی ضمانت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بربریت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بات کرنی چاہئیے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ عنوان :