بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پلندا، ایک اور جعلسازی سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:05

بھارتی میڈیا کے جھوٹوں کا پلندا، ایک اور جعلسازی سامنے آ گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : بھارتی میڈیا اپنے ہی جھوٹوں کے پلندوں میں پھنس کر رہ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ تو کر دیا لیکن اب اسے ثابت کرنے کے لیے جھوٹوں کا پلندہ کھڑا کر رہا ہے اور جعلسازی میں تو جیسے بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی ہی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا پر آج ایک ویڈیو چلائی جا رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے رہائشی افراد وہاں موجود مبینہ دہشتگردوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

لیکن در اصل یہ ویڈیو تین سال قبل کی ہے جب پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور اس حملے کے رد عمل میں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے معصوم بچوں اور اساتذہ کو قتل کرنے والے دہشتگردوں کو سر عام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس ویڈیو کی حقیقت کچھ اور ہے لیکن بھارتی میڈیا اسے اپنے مفاد کے لیے کسی اور طرح پیش کر رہا ہے جس سے بھارتی میڈیا کی بد نیتی صاف جھلکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :