جدہ: سوشل میڈیا پر مشہور ہونےوالے سعودی لڑکے کی گرفتاری کے بعد امریکن لڑکی نے اپنا بیان جاری کر دیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:57

جدہ: سوشل میڈیا پر مشہور ہونےوالے سعودی لڑکے کی گرفتاری کے بعد امریکن ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے سعودی لڑکے اورا مریکی لڑکی کی بات چیت کے بعد سعودی سکیورٹی ادارے نے لڑکے کو گرفتار کر لیا تھا۔ پندرہ سالہ سعودی لڑکا سوشل میڈیا پر امریکی لڑکی کرسٹینا سے بات چیت کرتے تھے۔ کرسٹینا نے اپنی بات چیت سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی تھی ۔

جس کے بعد دونوں کو شہرت تو حا صل ہوئی مگر سعودی لڑکے گرفتار ی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

لیکن اب امریکی لڑکی کا اس بارے میں بیا ن آیا ہے کہ وہ اس کے لیئے سوشل میڈیا پر کوئی مہم شروع کرنے کا ارادہ تو نہیں رکھتی لیکن وہ اس چیز پر حیران ہے کہ اسے کیوں گرفتار کیا گیا۔ اس کا کہناتھا کہ سعودی عرب میں اس لڑکے پر کیا بیت رہی ہے اسکا تو پتہ نہیں لیکن لو گ اسے ہی اس سارے واقعہ کا ذمہ دار کہہ رہے ہیں۔ کرسٹینا کامزید کہناتھا کہ یہ سارا معاملہ بڑا عجیب سا ہے ۔لین مجھے ایسا نہیں لگتا کہ لوگ مجھ سے نفرت کرنا شروع ہو گئے ہیں۔یہ میری غلطی نہیں تھی کہ یہ اتنا وائرل ہو گیا۔ اگر میں نے شہرت حاصل کی ہے تو اس سعودی لڑکے نے بھی شہرت حاصل کی ہے ۔