کراچی پولیس کی مختلف کارروائیاں، دو زخمی ملزمان سمیت 35 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران دو زخمی ملزمان کو گرفتار جبکہ 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرجانی ٹاوٴن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن پر پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :