دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹیجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:15

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں، دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو سرزمین سے جڑسے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے ، دشمن کے گھناوٴنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے، پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں اورمسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں کوئی مقابل نہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے، مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مادر وطن کے دفاع کے لئے ہر حد تک جائیں گے، دشمن کی کسی بھی جارحیت یا اسٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کی خوشحالی کے دشمن براہ راست اوربالواسطہ نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے انفراسٹرکچر کو سرزمین سے جڑسے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ، بھارتی جنون سب کے سامنے ہے، بھارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا کردارمسخ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں بربریت کی انتہا کردی جس کا عالمی برادری نوٹس لے، بھارت کنٹرول لائن پرجعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے جب کہ دشمن کے گھناوٴنے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ملک کے دفاع کے لئے ہرقدم اٹھائیں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین لڑاکا فورس ہے، پاک فضائیہ کا دفاع میں بہت اہم کردارہے، کیڈٹس کوآج محنت کا صلہ ملا ہے اورانہیں ملک کی دل وجان سے خدمت کرنی ہے، پاک فضائیہ ہرطرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جدید ایئرفورس کے تقاضے پورے ہورہے ہیں جب کہ ایئرفورس کی مہارت ہائی مارک مشقوں سے بھی عیاں ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے داراورپرامن ملک ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے، دہشت گردی عالمی چیلنج ہے، اس کامقابلہ کیاہے اورکریں گے، ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے بہت اہم کرداراداکیا ہے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ تقریب میں شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گریجویٹ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اوراعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی بھی محمد نعمت اللہ نے حاصل کی، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے جب کہ پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ جواد رضا رضوی کوملی۔

تقریب میں ائیر چیف مارشل سہیل امان، تینوں مسلح افواج کے افسران اور پاس آوٴٹ ہونے والے کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد شریک نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :