شام کے معاملے میں روس کے خلاف پابندیاں زیر غور نہیں ہیں، جرمنی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:14

برلن ۔6اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) جرمنی نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی کوئی بین الاقوامی تجاویز زیر غور نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات جرمن وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے شام کے بحران پر ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی بین الاقوامی اجلاس سے کچھ دیر پہلے بتائی۔ امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی کے سرکردہ حکام کا ایک اہم اجلاس برلن میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں شام کے تنازعے پر قابو پانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں شام میں انسانی امداد کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے معاملے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :