حکومت شام کی نام نہاد عالمی اتحاد پر نکتہ چینی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:57

نیویارک ۔6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد عالمی اتحاد پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مستقل نمائندے بشار جعفری نے خطے میں برطانیہ ، فرانس اور امریکہ کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں کہا کہ یہ ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی انہیں اس میں کوئی دلچسپی ہے۔اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف روس شام تعاون ختم کرانے کی امریکی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ واشنگٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں بلکہ جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ کی حمایت کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :