دفاعی توانائیوں میں اضافے پر روسی صدر کا اصرار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:55

ماسکو ۔6کتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) روس کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کی دفاعی توانائیوں میں اضافہ اہم اور ضروری ہے۔میڈیا رپورٹس مطابق روسی صدر نے روس کی نومنتخب پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط و توانا ہونا روس کا حق ہے لیکن روس اپنی طاقت کا استعمال کسی دوسرے کے خلاف نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے کہا کہ ہمیں طاقتور رہنا چاہئے اور اپنی دفاعی توانائیوں کو مستحکم بنانا چاہئے تاکہ اپنے موقف اور قومی مفادات کا دفاع کر سکیں- انہوں نے کہا کہ روس دنیا کے سبھی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے سفارتکاری کوفعال بنائے گا۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے سیاسی اختلافات کو پیچھے چھوڑنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ دفاعی طاقت میں اضافہ روس کی خود مختاری اور اقتدار اعلی کے تحفط کی بنیادی شرط ہے- انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما میں موجود سبھی سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ ملک کی دفاعی توانائیوں میں اضافے کے لئے حکومت کی مدد کریں

متعلقہ عنوان :