سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سرخ لکیر ہے، سوڈانی صدر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:55

خرطوم ۔6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سرخ لکیر ہیں جنہیں نقصان پہنچانے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق سوڈانی صدر عمر البشیر نے حالیہ موسم حج کے دوران حجاج کرام کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنے کی سعودی مساعی کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سوڈانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کی خدمات کو بلا کم وکاست تسلیم کیا جائے اور مملکت کی سلامتی اور امن واستحکام کے لیے سعودی عرب کا ساتھ دیا جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت کی سالمیت، سلامتی، خود مختاری اور امن استحکام سرخ لکیر ہیں جسے کسی صورت میں نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مصر اور سوڈان کی قیادت کے درمیان باہمی میل ملاقات دو طرفہ تعاون کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :