عراق میں ایک قابض قوت نہیں بننا چاہتے، ترکی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:41

انقرہ ۔6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ترکی کے نائب وزیراعظم نعمان قرطولمس نے کہا ہے کہ ان کا ملک عراق میں ایک قابض قوت نہیں بننا چاہتا ہے اور ترک فوج کی موجودگی کا مقصد اس جنگ زدہ اور منقسم ملک میں استحکام لانا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی کی درخواست پر ترک فورسز کو بعشیقہ کیمپ میں بھیجا گیا تھا اور وہ وہاں مقامی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں۔

ترکی اس معاملے کو موضوع بحث نہیں بننے دے گا۔عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی کے معاملے پر دونوں ملکوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔واضح رہے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ترکی کو خبردادر کیا ہے کہ اگر وہ عراقی سرزمین پر اپنے فوجیوں کی تعیناتی برقرار رکھنے پر اصرار کرتا ہے تو اس سے علاقائی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :