رسالپور اکیڈمی میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب کےمہمان خصوصی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 6 اکتوبر 2016 09:19

رسالپور اکیڈمی میں پاک فضائیہ کےکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2016ء) پاک فضائیہ کے پہلے لاجسٹک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ رسالپور میں ہو رہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔ مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب میں پہنچنتے ہی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، ایئر چیف سہیل امان اور پاک فضائیہ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ تقریب میں پاس ہونے والے کیڈٹ کے والدین، اعلیٰ عسکری حکام کی بڑی تعداد شریک ہے۔