چین پاک اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے اخبارت میں شائع ہونے والی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے،ترجمان چینی سفارتخانہ
سی پیک چینی اور پاکستانی حکومتوں کی طرف سے طے پانے والا ایک اہم اتفاق رائے ہے ، یہ دوطرفہ روابط میں اضافے‘ عوام کے لئے روزگار میں بہتری اور عملی اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،ترجمان
بدھ 5 اکتوبر 2016 22:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری چینی اور پاکستانی حکومتوں کی طرف سے طے پانے والا ایک اہم اتفاق رائے ہے اور دوطرفہ روابط میں اضافے‘ عوام کے لئے روزگار میں بہتری اور عملی اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں ایک اردو اخبار میں یہ رپورٹ ہوا ہے کہ پاکستان میں چینی سفیر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء اور کے پی کے حکومت کو آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ موجود نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ جھوٹ اور غلط رپورٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک پر پیشرفت کے بارے میں مواصلاتی اور رابطہ کاری کا مضبوط نظام وضع کر رکھا ہے۔(جاری ہے)
12 نومبر 2015ء کو سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے پانچویں اجلاس نے ’’کثیر راستوں کے ساتھ ایک راہداری‘‘ کے اصول کی منظوری دی جس کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص مغربی اور شمال مغربی علاقوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا اور گوادر بندرگاہ کے لئے موثر رابطہ فراہم کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پانچویں جے سی سی اجلاس میں مونو گرافک سٹڈی آف ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دی گئی جس میں واضح طور پر ذکر ہے کہ برہان ۔ ڈی آئی خان ۔ کوئٹہ ۔ سوراب سیکشن سی پیک کے بڑے رابطہ مقامات کے مابین اشد درکار مواصلاتی راستہ فراہم کرے گا اور پاکستان کے مغربی علاقوں کو ملائے گا۔ چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے اور اس سے مغربی حصوں کے لوگوں سمیت تمام پاکستانی عوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک منصوبہ جات پاکستان بھر میں چل رہے ہیں اور سی پیک پر جامع انداز میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مغربی حصوں میں سی پیک منصوبہ جات پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ روزگار کے کئی منصوبہ جات پر عمل درآمد بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک پر مسلسل پیشرفت اور عوام کو جلد از جلد فوائد پہنچانے کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.